سوات میں بھی سیلاب نے تباہی مچادی ،متعدد عمارتیں اور رابطہ پل بہہ گئے

سوات(پاک ترک نیوز) سوات میں بھی سیلا ب نے تباہی مچا دی، متعدد عمارتیں اور رابطہ پل بہہ گئے۔ دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ نے دریا کے کنارے آباد لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق سوات میں مینگورہ بائی پاس پر کئی ہوٹل اور ریسٹورنٹس زیر آب آگئے ہیں جبکہ روڈ سیلاب کی وجہ سے تباہ ہونے کے باعث مینگورہ بائی پاس روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔بحرین مدین میں متعدد عمارتیں دریا برد ہو گئیں، مٹہ، سخرہ، لالکو میں رابطہ پل اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
ادھر ٹانک کو بھی آفت زدہ ضلع قرار دیدیا گیا ہے، سیلاب سے 90 فیصد علاقہ بری طرح متاثر ہوا ہے، خاتون سمیت مزید 3 افراد سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More