پاسورڈ خفیہ رکھنے والے سافٹ ویئر کو ہیک کرلیا گیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) پاسورڈ خفیہ رکھنے والے سافٹ ویئر کو ہیک کرلیا گیا ۔تفصیلات کےمطابق تین کروڑ سے زائد شہریوں کے پاس ورڈ محفوظ رکھنے والے سافٹ ویئر پروگرام ’ لاسٹ پاسٹ‘ کو ہیک کر لیا گیا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ہیکر نے سورس کوڈ چرا کر پروگرام تک رسائی حاصل کی تاہم صارفین کی معلومات محفوظ ہیں۔لاسٹ پاسٹ دنیا کا سب سے مقبول پاس ورڈ مینیجر ہے جہاں صارفین اپنے پاس ورڈ اور ان سے متعلق معلومات کو خفیہ طور پر سٹور کر سکتے ہیں۔
امریکی سائبرحکام کا کہنا تھا کہ لاگ فور جے نامی سافٹ ویئر میں خامیاں سامنے آئی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکا نے خبردار کیا تھا کہ دنیا بھر میں کروڑوں ڈیوائسز ہیک ہونے کا خطرہ ہے۔
سائبرحکام نے بڑی امریکی صنعتوں کے ایگزیکٹوز کو متنبہ کیا تھا کہ سنگین خامیوں کو دور کرنے کے لیے کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More