مشکل گھڑی میں پاکستان کی ہمیشہ مدد کرنے پر ترکیہ کے عوام کا شکریہ ،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل گھڑی میں پاکستان کی ہمیشہ مدد کرنے پر ترکیہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد میں ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان SOYLU اور وزیر ماحولیات MURAT KURUM کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مشکل گھڑی میں پاکستان کی ہمیشہ مدد کرنے پر ترکیہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نے وفد کو بتایا کہ سیلاب سے 300 بچوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد جاںبحق ہو گئے ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ اِس آفت سے فصلیں اور مکانات تباہ ہو گئے ہیں اور عوام کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کے لئے ترکیہ کی بروقت اور قابل قدر امداد کو دونوں برادر ملکوں کے درمیان شاندار تعلقات کا عظیم عکاس قرار دیا ہے۔شہباز شریف نے اِس یقین کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ اور برادر ملکوں کی مدد سے پاکستان اِس غیر معمولی ہنگامی صورتحال سے نکل آئے گا اور آگے بڑھے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More