عمران نے ملک کو کمزور کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا اداروں کو متنازع نہیں بننے دینگے،زرداری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق صدراور کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم اپنے اداروں کو اس شخص کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے۔عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے جو ہمارے جیتے جی نہیں ہوسکتا۔ہم اپنے اداروں کو اس شخص کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے، ہمارے ہر سپاہی سے لیکر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محب وطن ہے۔
پیپلز پارٹی رہنما آصف زرداری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری قوم کو نظر آرہا ہے کہ فتنہ کون ہے۔آج سب کو انسان اور حیوان کا پتہ چل گیا ہے، اس شخص نے ملک کو کمزور کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے جو ہمارے جیتے جی نہیں ہوسکتا۔خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی صرف وفاقی حکومت نظر آرہی ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومتیں صرف جلسوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
سابق صدر نے کہا کہ پوری قوم اس وقت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کی کوشش جاری ہے اور یہ شخص جلسہ جلسہ کھیل رہا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More