سسکچوان(پاک ترک نیوز) کینیڈین صوبے سسکچوان میں دو چاقو بردار کے حملوں میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہےتاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا اور ان کی لوکیشن یا وہ کس طرف فرار ہوئے اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کوتیرہ مختلف مقامات پر نشانہ بنایا گیا، واقعہ کے بعد حملہ آورفرارہوگئے جن کو شناخت کر لیا گیا ہے اور ان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے ملزمان کے آزاد ہونے کے باعث صوبے کے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ شہری محتاط رہیں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
کینیڈین پولیس کی سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ فرار ملزمان خطرناک ہیں اور امکان ہے کہ وہ مزید لوگوں پر بھی حملہ کر سکتے ہیں۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔