کابل میں خودکش دھماکے میں 2سفارتکاروں سمیت20افراد ہلاک

کابل(پاک ترک نیوز) افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 2روسی سفارتکاروں سمیت 20افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔دھماکا روسی سفارت خانے کے قریب ہوا۔
روسی چینل نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ کابل میں دھماکے سے 2 روسی سفارتکاروں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکے کےوقت سفارت خانے میں ویزے کے حصول کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق خود کش بمبار نے روسی سفارت خانے کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔جس میں دو روسی سفارتکاروں سمیت 20افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More