صدر الہام علییف اور روسی صدر پیوٹن کے مابین ٹیلی فونک رابطہ

باکو (پاک ترک نیوز)
روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوٹن نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علییف کےساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔جس میں دونوں راہنماؤں نے خطے کی صورتحال ، آرمینیا ۔ آزربائیجان امن معاہدے پر پیش رفت سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آزربائیجان کے سرکاری میڈیا میں جاری ہونے والےصدارتی پریس سروس کے بیان کے مطابق دونوںرہنماؤں نے جنوبی قفقاز کی موجودہ صورتحال پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا اور آرمینیا-آذربائیجان سرحد پر استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے اور خطے میں اقتصادی تعلقات اور ٹرانسپورٹ روابط قائم کرنے کے لیے مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس تناظر میں، انہوں نے 9 نومبر 2020 اور 11 جنوری اور 26 نومبر 2021 کے روس، آذربائیجان اور آرمینیا کے رہنماؤں کے سہ فریقی معاہدوں کو مستقل طور پر نافذ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
جبکہدوران گفتگوصدر الہام علیئیف نے 31 اگست کو جمہوریہ آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان اور یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل کے ساتھ برسلز میں اپنی ملاقات کے بارے میں روسی ہم منصب کو تفصیلات سےآگاہ کیا۔
صدور نے دوطرفہ ایجنڈے کے کچھ دیگر عملی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جن میں تجارت، معیشت، توانائی اور انسانی ہمدردی کے شعبے شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More