اوپیک اور نان اوپیک ملکوں کا وزارتی اجلاس ۔اکتوبر میں ملکوں کے پیداواری کوٹے میں ایک لاکھ بیرل یومیہ کمی کا اعلان

ویانا (پاک ترک نیوز)
اوپیک اور نان اوپیک وزارتی اجلاس نے تیل کی موجودہ مارکیٹ پر اتار چڑھاؤ اور لیکویڈیٹی میں کمی کے منفی اثرات اور مارکیٹ کے استحکام اور اس کے موثر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔تمام اوپیک اور نان اوپیک ملکوں کے پیداواری کوٹے میں اکتوبر کے مہینے میں ایک لاکھ بیرل یومیہ کمی پر اتفاق کرتے ہوئےاگست کے کوٹے پر واپس جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اوپیک اور نان اوپیک ملکوں کے 32 واں وزارتی اجلاس گذشتہ روزویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوا۔میٹنگ نے نوٹ کیا کہ زیادہ اتار چڑھاؤ اور بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے لیے مارکیٹ کے حالات کا مسلسل جائزہ لینے اور ضرورت پڑنے پر مختلف شکلوں میں پیداوار میں فوری ایڈجسٹمنٹ کرنے کی تیاری کی ضرورت ہے، اور یہ کہ اوپیک پلس کے پاس ان چیلنجوں سے نمٹنے اور مارکیٹ کو رہنمائی فراہم کرنے کے لیے موجودہ میکانزم کے اندر عزم، لچک اور ذرائع موجود ہیں۔
اجلاس میںچیئرمین سے درخواستکی گئی کہ اگر ضرورت ہو تو مارکیٹ کی پیش رفت سے نمٹنے کے لیے کسی بھی وقت اوپیک اور نان اوپیک وزارتی اجلاس بلانے پر غور کریں۔اب اوپیک اور نان اوپیک ملکوں کا 33واں وزارتی اجلاس 5اکتوبر 2022کو منعقد ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More