لندن(پاک ترک نیوز) ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد ان کے سب سے بڑے بیٹے اور ولی عہد 73 سالہ چارلس بادشاہ بن گئے۔ بکنگھم پیلس نے اپنے اعلامیے میں چارلس کوباقاعدہ کنگ چارلس سوئم کا خطاب دے دیا۔
تخت نشینی کا سب سے اہم لمحہ تاجپوشی کا ہو گا جب چارلس کو باقاعدہ تاج پہنایا جائے گا، اس تقریب کی تیاری کے لیے وقت درکار ہو گا اس لیے یہ چارلس کی تخت نشینی کے فوراً بعد ممکن نہیں ہو سکے گی۔
شاہی محل بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری اعلامیے میں چارلس کوباقاعدہ کنگ چارلس تھری کا خطاب دے دیا گیا ہے، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ ڈیوک اور ڈچز آف کارنوال ہوں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بادشاہ چارلس اپنا نام تبدیل کرنے کا اختیار استعمال کرسکیں گے، اس کے لیے وہ شاہ چارلس، کنگ آرتھر، کنگ فلپ یا کنگ جارج میں سے کوئی ایک نام اپنے لیے منتخب کرسکتے ہیں، نئےبادشاہ دولت مشترکہ کے 14 ممالک کے سربراہ کی حیثیت سے اپنےفرائض سرانجام دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انتقال کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم نے فروری 1952 میں تخت سنبھالا تھا تاہم ان کی تاجپوشی کی تقریب جون 1953 میں منعقد ہوئی تھی۔