عام شہری حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل ہوچکا ،عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا عام شہری حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل ہوچکا ہے۔13 جماعتیں ایک جماعت سے ڈر کر الیکشن سے بھاگ گئیں۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال اور عمران خان کے خلاف مقدمات پر مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ عوامی حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، حکومتی ہتھکنڈوں کا میدان میں مقابلہ کررہے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 13 جماعتیں ایک جماعت سے ڈر کر الیکشن سے بھاگ گئیں، میری تحریک کا مقصد اس ملک کے مافیاز کو شکست دینا ہے، ہمارا عام شہری حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل ہوچکا ہے۔
پی ٹی آئی نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئے جاری عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔صوبائی صدور کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ عمران خان مختلف شہروں میں شیڈول جلسے جاری رکھیں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More