غار حرا کا ترقیاتی ثقافتی منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
مکہ مکرمہ کے نواح میں واقع غارحرا جہاں نبی اکرم ﷺ پر پہلی وحی نازل ہوئی تھی کا ترقیاتی منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ اور توقع ہے کہ جلد ہی زائرین کےلیے ’حرا ثقافتی‘ منصوبہ کھول دیاجائے گا۔
حرا ثقافتی سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ معلومات کےمطابق ترقیاتی منصوبہ 67 مربع میٹرپرمحیط ہے۔ منصوبے کے مکمل ہونے سے غارحرا جانے والے زائرین کوسہولت ہوگی۔
ترقیاتی منصوبے کے تحت جبل النور پرجانے کےلیے شٹل سروس کا ٹریک بنایا گیا ہے جس سے جبل النور پرجانا اور آنا آسان ہوجائے گا۔جبکہ منصوبے کی تکمیل پر نیا ٹریک کھولے جانے کے بعد پرانا راستہ بند کردیا جائے گا۔
حرا منصوبے کے تحت بنائے جانے والے راستے میں معلوماتی بورڈزلگائے گئے ہیں جبکہ زائرین کےکچھ دیرآرام کرنے کے لیے خصوصی مقامات بھی بنائے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ منصوبہ گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل کے احکامات کی روشنی میں مقامات مقدسہ حکومتی ادارہ مکہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اوربلدیہ مکہ کے اشتراک سے مکمل کر رہا ہے۔تین مرحلوں پر مشتمل اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں غرا حرا کے راستے میں تمام غیر متعلقہ تحریروں کو صاف کرنے کا کام مکمل کیا گیا تھا جس کے بعد دوسرے مرحلے میں راستے میں جگہ جگہ بنائی گئی لکڑی اور ٹن کی چھولداریوں کو ختم کیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More