ٓباکو(پاک ترک نیوز)
آذبائیجان کی وزارت دفاع کے مطابق آرمینیا کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں پچاس آذربائیجانی فوجی مارے گئے ہیں۔
وزارت نے ایک بیان میں کہاکہ شہید ہونے والوں میں فوج کے بیالیس اہلکار جب کہ ریاستی سرحدی تنظیم کے آٹھ اہلکار شامل ہیں۔
آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان کے خلاف ایک بار پھر بڑے پیمانے پر اشتعال انگیز کاروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے ، ان کاروائیوں میں تخریب کاروں کے ذریعے بارودی سرنگیں بچھائی گئیں اور آرمینیائی فورسز نے آذربائیجان کے ٹھکانوں پر شدید فائرنگ کی۔
باکو کی جانب سے کہا کہ گیا ہےکہ آرمینیائی افواج کی یہ کاروائیاں تصادم کا باعث بن رہی ہیں۔
گزشتہ روز آذربائیجان کے صدر اور مسلح افواج کے کمانڈروں کے درمیان ہونے ولای ملاقات میں اس بات پر زور دیاگیا ہے کہ موجودہ کشیدگی کی ذمہ داری مکمل طور پر آرمینیا کی قیادت پر عائد ہوتی ہے۔
دوسری جانب آرمینیا کا دعویٰ ہے کہ تازہ ترین سرحدی جھڑپوں میں پچاس کے قریب آرمینیائی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔