وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ازبکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ازبکستان پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف آج دو روزہ دورہء ازبکستان کیلئے اسلام آباد سے سمرقند روانہ ہوئے ۔ وزیرِ اعظم سمرقند ایئر پورٹ سے حضرت خضر کمپلیکس گئے جہاں وہ مسجدِ خضر بلکہ اسلام کاری-موف کے مزار پر پہنچ گئے جہاں ان کے ساتھ صدر ازبکستان شوکت مرزئیوف بھی ساتھ تھے ۔
اسکے بعد وزیرِ اعظم صدر تاجکستان امام علی رحمن اور صدر ازبکستان شوکت مرزئیوف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔ بعد ازاں وزیراعظم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔
وزیرِ اعظم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، بیلا روسی صدر الیگزینڈر گریگوری-وچ لوکا-شینکو اور صدر کرغستان سیدر جاپاروف سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف ازبک صدر کی طرف سے سربراہانِ ممالک کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے۔ عشائیے کے بعد وزیرِ اعظم ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب اردگان سے ملاقات کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More