پاک انگلینڈ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات میچوں پر سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔
تفصیلات کےمطابق 17برس بعد پاکستان کا دورہ کرنیوالی انگلینڈ کرکٹ ٹیم سیریز میں اپنی جیت کا تسلسل قائم رکھنے کی کوشش کرے گی جبکہ شاہین پہلی ہار کا بدلہ چکانے کیلئے بے تاب ہیں۔
اس سے قبل سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے شاہینوں کو شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔
سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کل 7 میچز کھیلے جائیں گی جس کا دوسرا میچ کل کراچی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے آخری تین ٹی20 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More