پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے 16روپے تک کمی کا امکان ہے ۔ قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ آج شام کو کرے گی۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا، دستاویز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے 61 پیسے فی لٹر اور پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 24 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 14 روپے 20 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 87 پیسے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے،

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More