لاہور(پاک ترک نیوز) نوبل امن انعام 2022کا اعلان کردیا گیا ۔ بیلاروس کے سماجی کارکن ایلس بیالیاٹسکی نوبل انعام پانے والوں میں شامل ہیں
تفصیلات کے مطابق نوبل امن انعام دو ہزار بائیس کا اعلان کردیا گیا، بیلاروس کے شہری اور دو تنظیمیں امن کا نوبل انعام برائے 2022 کے حقدار قرار پائے۔
بیلاروس کے سماجی کارکن ایلس بیالیاٹسکی نوبل انعام پانے والوں میں شامل ہیں، انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی روسی تنظیم میموریل کو بھی نوبل انعام دیا گیا جبکہ یوکرین کی انسانی حقوق کی تنظیم سینٹر فار سول لبرٹیز کو بھی نوبل انعام ملا ہے۔
سابقہ پوسٹ