شیخوپورہ :تیز دھا ر آلے سے سوتے ہوئے 8افراد کو قتل کردیا گیا

 

شیخوپورہ(پاک ترک نیوز) شیخوپورہ میں سوتے ہوئے 8 افراد کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا گیا۔قتل ہونے والوں میں اسد، فیصل، شیروز، دلاور اور اسد شامل ہیں، تمام افراد گلیوں یا ڈیروں پر سوئے ہوئے تھے
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہیچڑ میں 8افراد کو مختلف مقامات پر تیز دھار آلے کے وار کر کے اس وقت قتل کیا گیا جب وہ سو رہے تھے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔
ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے کہا ہے کہ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار شخص بظاہر ذہنی معذور دکھائی دیتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More