اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کیلئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار امریکہ روانہ ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار امریکہ روانہ ہو گئے جہاں وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک حکا م سے مذاکرات کریں گے۔آئی ایم ایف کے نمائندوں سے قرض پروگرام سے متعلق بات چیت ہو گی جبکہ ورلڈ بینک حکام کے ساتھ فنڈز اور دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے میں پچھلے 25سال سے ڈیل کر رہا ہوں، پرامید ہوں آئی ایم ایف اور ہمارے درمیان معاملات بہتر ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں روپیہ مستحکم ہو رہا ہے اور آگے بھی ہوگا، ہم آئی ایم ایف کی پوری شرائط پوری کریں گے۔
اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے شرکت کریں گے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے حکام سے بھی ملاقات متوقع ہے۔