کور کمانڈر زکانفرنس: پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام پر بھرپور اعتماد کا اظہار

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آرمی چیف کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں کورکمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں ملکی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک افواج وطن کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ایٹمی اثاثوں کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہیں۔
کانفرنس میں سیلابی صورتحال میں آرمی کی سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کوسراہا گیا، جبکہ شرکا نے نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے متعلق سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
کورکمانڈر کانفرنس شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موثر نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام ہے پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ذمہ دار ملک ہے ، ملک کے اسٹراٹیجک اثاثوں کا جامع نظام ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More