پاک بھارت ٹاکرا کل ،بارش کا قوی امکان

میلبورن( پاک ترک نیوز) آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں روایتی حریف پاک بھارت ٹاکرا کل ہو گا ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا قوی امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر 12مرحلے میں کل مد مقابل آئیں گی تاہم میچ میں بارش کا قوی امکان ہے جس کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے شروع ہو گا ۔
شاہینوں کی قیادت بابر اعظم جبکہ بھارت ٹیم کی سربراہی روہت شرما کریں گے ۔دونوں ٹیمیں فتح کے لیے پر امید ہیں جبکہ دونوں ملکوں کے شائقین انتہائی پرجوش ہیں جنہیں میچ کا شدت سے انتظار ہے۔
قومی ٹیم آصف علی، کپتان بابر اعظم، فخر زمان، حیدر علی، خوشدل شاہ، شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، محمد حارث، محمد رضوان، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر پر مشتمل ہے ۔
بھارتی سکواڈ میں کپتان رویت شرما، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، ویرات کوہلی، دیپک ہودا، ہارڈک پانڈیا، روی چندرن اشون، دنیش کارتک، رشبھ پنت، ارشدیپ سنگھ، بھونیشور کمار، محمد شامی، محمد سراج، روی بشنو، یوزیندرا چاہل، شاردل ٹھاکر، اکسر پٹیل، ہرشل پٹیل شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More