ارشد شریف کے قتل ہونے کی اصل کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) کینین میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ارشد شریف پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے ۔ کینین میڈیا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے ڈرائیور کے ناکہ توڑنے پر پولیس نے فائرنگ کی، ارشد شریف کو سر پر گولی لگی جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔
تفصیلات کےمطابق کینین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے غلط فہمی میں مار دیا، نیروبی ہائی وے پر پولیس نے گولی ماری، جس کار میں ارشد شریف سوارتھے پولیس کو اس جیسی کار کی تلاش تھی۔
کینیا پولیس ہیڈکوارٹر کا کہنا ہے کہ انڈیپنڈنٹ پولیسنگ اوور سائٹ اتھارٹی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
پولیس کے مطابق ہمیں ارشد شریف جیسی ہی ایک کار میں بچے کو یرغمال بنانے کی اطلاع ملی تھی جس پر روڈ بلاک کر کے گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی تھی کہ اس دوران پاکستانی صحافی کے ڈرائیور نے کار روکنے کے بجائے قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر ان کا پیچھا کیا گیا اور پھر یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔
دوسری جانب کینیا پولیس کی جانب سے سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کو غلط فہمی کی بنیاد پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More