اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تحریری فیصلہ 36 صفحات پر مشتمل ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ متفقہ ہے جس پر چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کے دستخط موجود ہیں۔تحریری فیصلہ 36 صفحات پر مشتمل ہے۔ عمران خان کے وکیل تحریری فیصلے کی مصدقہ نقول لینے الیکشن کمیشن پہنچے۔
الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبرکو توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دے دی تھی۔ عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔