کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ

کراچی(پاک ترک نیوز)کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انٹر بینک میں ڈالر مزید 75پیسے مہنگا ہو گیا ۔ڈالر 22روپے 25پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 226 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں انٹربینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہوا تھااور کاروبارکے اختتام پر ڈالر 221 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More