روس کے بغیریوکرینی اناج کی برآمد کا کوئی معاہدہ قابل عمل نہیں ہو سکتا، ترجمان کریمیلن

ماسکو(پاک ترک نیوز)
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ اناج کے معاہدے کو روس کے بغیر شاید ہی نافذ کیا جا سکتا ہے اور یہ فطرت کے لحاظ سے زیادہ خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔
پیسکوف نے اناج کی برآمد کے معاہدے سے روس کی دستبرداری کے بعدگذشتہ روزاخبار نویسوں سے گفتگو میں کہا کہ ایسے حالات میں جبکہ روس متعلقہ علاقوں میں محفوظ شپنگ کی ضمانت دینے کے ناممکن ہونے کی بات کررہا ہے، اس طرح کے معاہدے کو یقینی طور پر شاید ہی لاگو کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک مختلف نوعیت کا حامل معاملہ ہے جس کے تازہ حالات میں محفوظ ہونے کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی کیونکہ یہ ایک انتہائی پر خطر صورتحال اختیار کر چکا ہے۔اور یہ طے ہے کہ روس کے بغیر ایسا کوئی معاہدہ قابل عمل نہیں ہو سکتا۔
کریملن کے ترجمان نے کہا کہ بحیرہ اسود میں متعین روسی بحری بیڑے پر حملے کے کیف کے اقدام نے معاہدے کو خطرے میں ڈال دیا۔پیسکوف نے ترکی کے روس کی شرکت کے بغیر اناج کے معاہدے پر عمل درآمد کرنے کے ارادے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ روس وزارت خارجہ کے ذریعے انقرہ اور اقوام متحدہ کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More