کیف (پاک ترک نیوز)یوکرین کی نیوکلیئر فرم Energoatom کا کہنا ہے کہ کہ روسی گولہ باری کے نتیجے میں ہائی وولٹیج کی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے بعد ایٹمی پاور پلانٹ زاپوریا کا نیشنل گرڈ سے رابطہ منقطع کردیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روس کی جانب سے ان دعوؤں کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کی کوشش کو بھاری اکثریت سے مسترد کر دیا کہ یوکرین اور امریکہ "فوجی حیاتیاتی” سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔
دوسری جانب ایک سینئر روسی اہلکار نے کہا کہ روس نے Zaporizhzhia جوہری پاور پلانٹ پر یوکرین کے حملے کو روک دیا ہے۔
صدر ولادیمیر پوتن کے قریبی ساتھی روسی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف نے کہا کہ یوکرائنی فورسز "زاپوریاجوہری پاور پلانٹ پر مغربی ہتھیاروں سے گولہ باری جاری رکھے ہوئے ہیں جو عالمی تباہی کا باعث بن سکتی ہیں”۔
یوکرین اور روس نے ایک دوسرے پر زاپوریا پاور پلانٹ پر گولہ باری کے الزامات عائد کئے ہیں ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یوکرین نے روس کے حملے کے بعد بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے اناج کی برآمدات کو آزاد کرنے کے لیے جولائی میں دستخط کیے گئے معاہدے کی شرائط سے باہر کوئی نیا وعدہ نہیں کیا ہے۔