عمران خان کو مارنے آیا تھا، مبینہ حملہ آور

وزیرآباد (پاک ترک نیوز) آزادی مارچ کے دوران عمران خان پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور نے اعتراف جرم کرلیا۔پولیس کو دیے گئے بیان میں حملہ آور نے کہا کہ وہ عمران خان کو مارنا چاہتا تھا۔


مبینہ حملہ آور نے کہا کہ موٹرسائیکل پر ماموں کی دکان پر کھڑی کی اور ریلی میں شامل ہوگیا۔ٹارگٹ صرف عمران خان تھا اور کسی کو نہیں مارنا چاہتا تھا۔مبینہ ملزم نے مزید کہا کہ اس کے پیچھے کوئی نہیں۔
پولیس کی جانب سے گرفتار مبینہ حملہ آور کے بیان کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ حملہ اس لیے کیا کیوںکہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا اور مجھ سے یہ چیز دیکھی نہیں گئی، اس لیے مارنے کی کوشش کی۔
مبینہ ملزم نے کہا کہ اذان ہو رہی ہے وہاں یہ لوگ ڈیک لگا کر شور شرابہ کر رہے تھے، یہ بات میرے ضمیر نے گوارا نہیں کی۔ اس نے بتایا کہ میں نے اچانک فیصلہ کیا، صبح سے جس دن سے یہ لاہور سے چلا ہے، اس دن سے یہ پلان تھا کہ میں نے اس کو مارنا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More