سونی نے”کاربن کے صفر اخراج”کے ہدف کی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا

ٹوکیو (پاک ترک نیوز)
سونی آئندہ برس سے چھوٹی الیکٹرانک مصنوعات جیسے کہ سمارٹ فونز اور کیمروں کے لیے پلاسٹک کی پیکجنگ کو مرحلہ وار ختم کرنا شروع کر دے گی۔
جاپانی میڈیا کے مطابق کمپنی کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ اپریل سے پلاسٹک کی پیکیجنگ ایک کلوگرام (2.2 پاؤنڈ) یا اس سے کم وزن کی کچھ نئی مصنوعات کے لیے استعمال نہیں کی جائے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ جاپانی کمپنی 2025 تک نئے ڈیزائن کردہ چھوٹے سامان کے تمام کنٹینرز سے پلاسٹک مواد کو ختم کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سونی بالآخر ٹیلی ویژن جیسی بڑی مصنوعات کے لیے پلاسٹک کی پیکیجنگ کو بھی ختم کرنا چاہتی ہے تاہم ابھی تک کوئی مخصوص ٹائم فریم طے نہیں کیا گیا ہے۔
سونی نے ایک طویل المدتی عالمی منصوبے کا اعلان کیا ہے جس میں سال 2050 تک اپنی مصنوعات اور کاروباری سرگرمیوں میں ” کاربن کےصفراخراج ” کے ہدف کا حصول یقینی بناناہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More