عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیخلاف پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج جاری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے خلاف راولپنڈی میں احتجاجی تیسرے روز بھی جاری ہے ۔تحریک انصاف کے کارکنوں نے کئی راستے بند کرکے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کے خلاف اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی مری روڈ سمیت مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کارکنان آج تیسرے روز بھی احتجاج کررہے ہیں۔ مختلف مقامات پر جاری مظاہروں کی وجہ سے مری روڈ، پیرودھائی موڑ، گلزار قائد اولڈ ائرپورٹ روڈ ،سرائے کال چوک ٹیکسلا ،رتہ شاہ چوک مارگلہ ،موٹر وے ایم ٹو، اسلام آباد لاہور ٹول پلازہ کے قریب سے بند کیے گئے ہیں۔
مظاہرین نے سواں پل ایس او ایس ویلج کے قریب بھی راولپنڈی کی جانب والے راستے کو بند کررکھا ہے جب کہ ٹریفک کو سڑک کے ایک جانب سے گزارا جا رہا ہے۔ سڑکیں اور راستے بند ہونے کے باعث مری میں ٹریفک کا نظام آج تیسرے روز بھی شدید متاثر ہے۔
یوم اقبال کی عام تعطیل کے باعث تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند ہیں،تاہم روز مرہ کے معمولات زندگی کے لیے جڑواں شہروں میں آمد رفت کے لیے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More