پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

سڈنی (پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔
پاکستان نے 153رنز کا مطلوبہ ہدف3 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کرلیا ۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 57جبکہ کپتان بابراعظم نے 53رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے دو جبکہ مچل سینیٹر نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ مقررہ بیس اوورز میں نیوزی لینڈ نے 4وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنائے ۔
ڈیرل مچل نے 53جبکہ کپتان کین ولیمسن نے 46رنز کی اننگز کھیلی ۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2جبکہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
کل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل 13نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More