نیویارک (پاک ترک نیوز)
لگژری بیوٹی برانڈ ایسٹی لاؤڈر نے ڈیزائنر ٹام فورڈ کی کمپنی کو 2.3 بلین ڈالر میں خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔ معاہدہ میں ٹام فورڈ کے کاروبار کی قدر 2.8 بلین ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ امریکی فیشن سپر اسٹاراگلے سال کے آخر تک تخلیقی ڈائریکٹر کے طور پر اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
گذشتہ روزجاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ نیو یارک میں قائم برانڈ ایسٹی لاؤڈر گروپ آف کمپنیز کےانتظامی کنٹرول کے تحت آنے سے 21ویں صدی کے ممتاز عالمی لگژری برانڈز میں سے ایک کے طور پر ٹام فورڈ برانڈ کے تسلسل اور مزید ارتقا کی گنجائش پیداہوگی۔
اس معاہدے میں ٹام فورڈ بیوٹی کاسمیٹکس اور خوشبو کا مجموعہ شامل ہے، جس کے ساتھ ایسٹی لاڈر کے پاس پہلے ہی 2030 تک لائسنسنگ کا معاہدہ ہے۔ایسٹی لاڈر کے پاس میک کاسمیٹکس، کلینک، لا میر فیشل پروڈکٹس اور ایوڈا جیسے بڑے برانڈز بھی ہیں۔
گروپ کو توقع ہے کہ ٹام فورڈ بیوٹی دو سالوں میں سالانہ $1 بلین کی فروخت تک پہنچ جائے گی، جو امریکہ اور چین میں اپنے لگژری پرفیوم کی کامیابی پرتوجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔
ایسٹی لاؤڈرکمپنیز کے سربراہ فیبریزو فریڈانے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ہمیںانتہائی فخر ہے کہ ٹام فورڈ بیوٹی نے لگژری خوشبو اور میک اپ میں جو کامیابی حاصل کی ہے اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات تیار کرنے کے لیے اس کی لگن نے دنیا بھر کے سمجھدار صارفین کے لیے مطلوبہ مصنوعات فراہم کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ "یہ اسٹریٹجک حصول نئے مواقع کو کھولے گا اور ٹام فورڈ بیوٹی کے لیے ہمارے ترقیاتی منصوبوں کو مضبوط کرے گا۔”
بیان کے مطابق، اس معاہدے میں برانڈ کی مردوں اور خواتین کی فیشن لائنز، آئی وئیر لیبل اور لوازمات اور انڈرویئر ڈویژنز کے لائسنس بھی شامل ہیں۔
سابقہ پوسٹ
جی۔20سربراہی اجلاس اختتام پزیر ہوگیا، روس کی مذمت، خوراک ،توانائی اور معاشی بحالی کے عزم کا اظہار
اگلی پوسٹ