قطر میں فیفا ورلڈ کپ کا 20نومبر سے آغاز ہو گا

دوحہ (پاک ترک نیوز) قطر میں فیفا ورلڈ کپ کا 20نومبر سے آغاز ہو گیا ۔ یہ تاریخ کا مہنگا ترین ورلڈ کپ ہو گا ۔
قطر نے فیفا ورلڈ کپ انعقاد کیلئے ملک میں انفراسٹرکچر پر 200بلین ڈالر سے زائد کی رقم خرچ کی ہے ۔شائقین کی سہولت کیلئے فٹبال سٹیڈیمز کو ایئر کنڈیشنڈ بنایا گیا ہے ۔
فیفا ورلڈ کپ دوسری بار ایشیائی سرزمین پر منعقد ہونے جا رہاہے اس سے قبل 2002میں جاپان اور کوریا کی سرزمین پر ورلڈ کپ کھیلا گیا تھا ۔
فیفا ورلڈکپ کے میچز قطر کے کل 8 اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے، جن میں 32 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔
یاد رہے کہ قطر میں ان دنوں موسم گرم ہے جہاں آج کل درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے ۔ وہاں موسم سرما کا آغاز دسمبر کے اوائل سے شروع ہو کر فروری کے آخری ہفتے تک ہوتا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More