کویت میں شہری نے 6ارب 70لاکھ روپے حق مہر ادا کردیا 

 

کویت سٹی (پاک ترک نیوز) کویت میں شہری نے تاریخ کا سب سے بڑا حق مہر 30 لاکھ ڈالر یعنی 6ارب 70لاکھ روپے اپنی اہلیہ کو ادا کر دیا۔کویتی شہری نے کویت کی تاریخ کا سب سے بڑا حق مہر چیک کی صورت میں دیا۔

کویت کے ایک شہری نے شادی کے موقع پر اپنی دلہن کو 30 لاکھ ڈالر (پاکستانی 6 ارب 70 لاکھ روپے) کا حق مہر ادا کر دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ادا کیا گیا حق مہر کویت کی تاریخ کا سب سے زیادہ ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کویت میں حق مہر کا کوئی ضابطہ نہیں ہے تاہم کم سے کم ایک دینار اور زیادہ سے زیادہ 25 ہزار دینار مہر دیئے جانے کا ریکارڈ موجود ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں کوئی کم سے کم یا زیادہ سے زیادہ کی حد مقرر نہیں ہے بلکہ اسے انفرادی صوابدید پر چھوڑا گیا ہے۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More