انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی عدالت نے مختلف جرائم ثابت ہونے پر متنازع شخصیت عدنان اکتار کو 8ہزار 658برس قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ترکیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مجرم کو اتنے لمبے عرصے کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدنان اکتار کو استنبول کی اعلیٰ کرمنل عدالت نے سزا سنائی ہے۔
ترکیہ میں 64 سالہ خود ساختہ مذہبی اسکالر، متنازع ٹی وی شخصیت اور کاروباری شخص عدنان اکتار کو مختلف جرائم میں سزا سنائی گئی۔
گزشتہ سال جنوری میں بھی عدنان اکتار کو جنسی استحصال، جنسی جرائم، سیاستدانوں اور فوج کی جاسوسی جیسے جرائم میں ایک ہزار 75 سال قید کی سزا سنائی تھی جسے بعد میں کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ عدنان اکتار ترکیہ سمیت دنیا بھر میں متنازع اسکالر کے طور پر اپنی پہچان رکھتے ہیں اور انہوں نے ایک ٹی وی چینل بھی بنا رکھا ہے جسے حکام کی جانب سے بند کر دیا گیا ہے۔
سابقہ پوسٹ