دیوالیہ ہونے کا صرف 10فیصد امکان ہے ،اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی رہنما نے ملک کے دیوالیہ ہونے کے امکانات کو93 فیصد پیش کیا جو کہ درست نہیں ہے بلکہ 10فیصد امکان ہے ۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ بین الاقومی اقتصادی جریدے بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام مالیاتی وعدوں کی پاسداری جاری رکھے گا۔
اس حوالےسے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلےایک سال میں دیوالیہ کےامکانات کو کم ترین سطح پر رکھا گیا ہے ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More