وزارت پٹرولیم اور مقامی کمپنیوں میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے معاہدے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کے لئے بڑی پیش رفت ،مقامی کمپنیوں اور وزارت پٹرولیم کے درمیان معاہدے طے پا گئے۔آئندہ 3 برسوں میں پنجاب اور بلوچستان میں تیل اور گیس کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔
دونوں صوبوں میں پانچ بلاکس تیل اور گیس کی تلاش کی جائے گی۔دونوں صبح میں تیل اور گیس کی تلاش کے لئے 9901 مربع کلومیٹر علاقہ مختص کیا گیا ہے۔
وزارت پٹرولیم اور او جی ڈی سی ایل ،پی پی ایل ، پی او ایل ، اور این سی پی ایل کے درمیان معاہدے ہوئے۔کمپنیاں جوانئٹ وینچر کے ذریعے تیل اور گیس کی تلاش کریں گی ۔
کمپنیان ابتدائی طور پر تین برسوں میں 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کا ری کریں گی۔
30ہزار ڈالر فی بلاک فلاح و بہبود پر خرچ ہوں گے۔معاہدے پر سیکرٹری پٹرولیم اور پٹرولیم کمپنیوں کے سربراہوں نے دستخط کیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More