مظفر آباد حادثہ، ترک سفارت خانے کا دکھ کا اظہار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کا مظفر آباد ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ اور غم کا اظہار. اسلام آباد میں ترک سفارتخانے کی جانب سے جاری پیغام کہا گیا کہ مظفرآباد ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔


ترک سفارتخانہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ "ہمیں گہرے دکھ کے ساتھ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز مظفرآباد میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔ ہم اللہ سے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔”

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More