دنیا کا سب سے بڑاساتواں شاہ عبدالعزیز اونٹ میلہ شروع ہو گیا

ریاض (پاک ترک نیوز)
ساتویں شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے کا افتتاح کردیا گیا۔ اونٹوں کے شائقین کثیر تعداد میلے میں شرکت کر رہی ہے ۔ اس برس میلہ کا نعرہ ’طویق کا حوصلہ‘ ہے۔ یہ میلہ دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا میلہ ہے۔
گذشتہ روز میلے کی افتتاحی تقریب میں رنگا رنگ پروگرام منعقد ہوئے۔ اونٹوں کے کلچر کی نمائندہ موسیکارٹیموں نے گیت پیش کیے اور اونٹوں کے ثقافتی ورثے کی جڑیں گہری کرنے والی تاریخی موسیقی سے شائقین کو محظوظ کیا۔وہیں اونٹوں کے بینڈ نے متعدد قومی آلات حرب اور روایتی رنگوں کے ساتھ پریڈ پیش کیا۔ اس کا مقصد اونٹوں کے ثقافتی ورثے کو فروغ دینا، جڑیں بنانا اور مضبوط کرنا تھا۔
گھڑ سواروں کے ایک گروپ نے اپنے روایتی لباس میں مملکت کے جھنڈے اٹھائے ہوئے کئی بہترین ثقافتی سرگرمیاں پیش کیں۔
اس کے بعد فحل کیٹیگری سے تعلق رکھنے والی 12 رنرز کی نمائش کی گئی اور حتمی ثالثی کمیٹی کے سامنے "المجاہیم اور الحمر” کو پیش کیا گیا۔ تقریب میں وائرلیس کاروں کی نمائشیں شامل ہے۔
یاد رہے کہ شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے کے ساتویں ایڈیشن میں کچھ نئے انتظامات کیے گئے ہیں۔ جن میں پہلی بار سیف الملک اور شلفا ولی العہد کے زمرے ترتیب دیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں البداوۃ کے نام سے ایک نئے راؤنڈ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اونٹوں کے مالکان کے لیے مشترکہ سہولتوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اور تمام کمیٹیوں کو ایک چھت تلے جمع کردیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ اور بھی کئی نئے اضافے کیے گئے ہیں۔ جو میلے کی سرگرمیوں کے ساتھ سامنے آتے رہیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More