ترکیہ نے روسی گیس کی یورپ کو فراہمی کیلئے گیس ہب بنانے کی تیاری شروع کر دی ،صدر اردوان

انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نےکہا ہےکہ ترکیہ کو یورپ کو گیس فراہم کرنے کے لیے گیس کا ہب بنانےکی تیاری کا کامشروع کر دیا گیا ہے
اتوار کی شب ترک میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں صدر اردوان نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے تجویز دی ہے کہ یورپ کے لیے قدرتی گیس ترکیہ کی سرزمین کے ذریعے تقسیم کی جائے۔ ہم اس کے لیے تیاری کا کام کر رہے ہیں۔
گیس کے حجم کو ری ڈائریکٹ کرنے کے لیے ترکیہ میں ایک مرکز قائم کرنے کا خیال روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے روسی توانائی کےہفتہ کے دوران پیش کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ایک اور گیس پائپ لائن سسٹم کی تعمیر اور ترکیہ میں ایک مرکز بنانا ہو سکتا ہے، جس کے ذریعے بنیادی طور پر یورپی ممالک کو گیس کی فراہمی ہے ۔اگر وہ دلچسپی رکھتےہوں۔
یاد رہے کہ یہ معاملہ 13 اکتوبر کو آستانہ میں ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس کے سربراہی اجلاس کے موقع پر روسی اور ترک صدور کی طرف سے زیر بحث موضوعات میں شامل تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More