آذربائیجان اورترکیہ کی مشترکہ فوجیں مشقیں

باکو (پاک ترک نیوز)
ترکی اور آذربائیجان کے درمیان فوجی معاہدے کے مطابق دونوں ملکوں نے آذربائیجان میں مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔
آزربائیجان کی وزارت دفاع نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ترک اور آذربائیجان کے فوجی باکو، استارا، جبریل اور امشلی میں مشقوں کے لیے جمع ہوئے ہیں۔وزارت کے مطابق، زمینی اور فضائی افواج، خصوصی یونٹس، انٹیلی جنس یونٹس، اور مشق میں حصہ لینے والے میزائل اور آرٹلری یونٹس مختلف مشن چلا رہے ہیں۔
اس مشق کو جدید جنگی طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے انجام دیا جا رہا ہے اور اس میں مختلف یونٹوں کی مربوط تنظیم، دریاؤں کو عبور کرنے کے لیے پونٹون پلوں کی تنصیب اور علامتی دشمن کے علاقوں میں فوجیوں کی تعیناتی جیسے مشن شامل ہیں۔
اس ڈرل کو جنگ کے دوران یونٹوں کے ہم آہنگی کو یقینی بنانے، ان کی انتظامیہ کو بہتر بنانے، تجربے کے اشتراک اور پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
حالیہ مشق اُس فلائٹ ٹیکٹیکل ٹریننگ کے بعد کی گئی ہے جو اس سال کے شروع میںدونوں ملکوں نے آذربائیجان میں کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More