چیف جسٹس نے ارشد شریف قتل کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نے سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے معاملے کا از خود نوٹس لے لیا۔سماعت آج ہی ہو گی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ارشد شریف کے قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری انفارمیشن، سیکرٹری خارجہ، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے کو آج ہی طلب کرلیا ہے۔ کیس کو آج ساڑھے بجے سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ آج ہی دن ساڑھے 12 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More