اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے گرفتاری سے روک دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے ساتھ ہی سلیمان شہباز کو ائیرپورٹ پر گرفتاری سے روکنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کے صاحبزادے کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ سلیمان شہباز 11 دسمبر کو سعودی ائیر لائن سے وطن واپس پہنچیں گے، وکیل کی جانب سے سلیمان شہباز کے ٹکٹ کی تفصیل بھی عدالت میں پیش کی گئی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ حفاظتی ضمانت کے لیے ملزم کا خود پیش ہونا ضروری ہے، وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ سلیمان شہباز اتوار کو سعودی عرب سے اسلام آباد آ رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More