چینی صدر آج سعودی عرب پہنچیں گے

ریاض (پاک ترک نیوز) چینی کے صدر شی جن پنگ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر تین روزہ دورے پر آج سعودی عرب پہنچیں گے ۔
چینی صدر تین روزہ دورہ سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز کے دعوت پر کر رہے ہیں۔
چین کے صدر شی جن پنگ اپنے دورے کے دوران ایک اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں سعودی فرمانروا کے علاوہ ولی عہد محمد بن سلمان بھی موجود ہوں گے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ خلیجی ممالک اور چین سربراہ اجلاس برائے تعاون اور ترقی کے علاوہ سعودی عرب چینی سربراہ جلاس برائے تعاون اور ترقی میں شرکت کریں گے۔
ان دونوں اہم اجلاسوں میں چین کے خلیجی ممالک کی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات میں استحکام پر بھی غور کیا جائے گا جس کے لیے سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
چینی صدر کا سعودی عرب کا یہ دورہ اس وقت کیا جا رہا ہے جب تیل کی پیداوار بڑھانے کے مطالبے پر امریکا کے سعودی عرب سے تعلقات میں تناؤ ہے اور ٹرمپ دور سے چین کے ساتھ ہونے والی معاشی جنگ بھی ابھی تھمی نہیں ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More