سندھ ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کی مزید مقدمات میں گرفتاری روک دی

کراچی( پاک ترک نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے مزید مقدمات میں پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کی مزید مقدمات میں گرفتاریوں کو روکتے ہوئے آئی جی سندھ کو تمام ایف آئی آرز کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس کریم خان آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اعظم سواتی کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

جسٹس کریم خان آغا نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ ہر صوبے میں ایک ہی واقعے کےحوالے سے ایف آئی آر درج کیسے ہو سکتی ہے؟ ہر شہر، ہر ٹاؤن، ہر صوبے میں ایک واقعے کی ایف آئی آر درج ہو رہی ہے۔
عدالت نے حکم جاری کیا کہ اعظم سواتی کو مزید کیسز میں گرفتار نہ کیا جائے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ اعظم سواتی سے متعلق تمام ایف آئی آرز کا ریکارڈ پیش کریں۔
جسٹس کریم خان نے کہا کہ آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ ان ایف آئی آرز کا جائزہ لیں اور رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے اعظم سواتی کے مقدمات سے متعلق سماعت سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی نے والد کی سندھ میں گرفتاری کے خلاف نئی درخواست دائر کی تھی جس کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More