بولنگ میں اچھی فائٹ کی لیکن بدقسمتی سے اچھا فنش نہیں کر سکے،بابراعظم

ملتان (پاک ترک نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ دوسری اننگزمیں ہم نے بولنگ میں اچھی فائٹ کی لیکن بدقسمتی سے اچھا فنش نہیں کر سکے۔ہم سے غلطیاں ہوئیں، ہم میچ اچھا فنش نہیں کر پا رہے اس لیے ہاتھ میں آیا میچ ہار گئے۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلی اننگز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی اور چند کھلاڑیوں نے اپنی وکٹیں گنوائیں لیکن دوسری اننگزمیں ہم نے بولنگ میں اچھی فائٹ کی لیکن بدقسمتی سے اچھا فنش نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں بیٹرز نے بھی اچھا مقابلہ کیا، امام اور سعود شکیل اور پھر سعود اور نواز کے درمیان اچھی شراکت قائم ہوئیں، ٹیل اینڈرز نے بھی اچھا مقابلہ کیا لیکن فنش نہ کر سکے۔
ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد کی تعریف کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ اس کا بہت ہی شاندار آغاز ہوا ہے، ابرار نے کنڈیشنز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت اچھی بولنگ کی، اس کے لیے یہ ٹیسٹ ابرار کے لیے یادگار رہے گا۔
بابر اعظم نے کہا کہ سعود شکیل کا آؤٹ ہمیں مہنگا پڑ گیا، ہمیں لگا کہ بال زمین کے ساتھ ٹچ ہوا ہے لیکن امپائر کے فیصلے کو ماننا پڑتا ہے اور امپائر کا فیصلہ آخری فیصلہ ہوتا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More