فیفا ورلڈ کپ ،مراکش اور کروشیا تیسری پوزیشن کیلئے آج مد مقابل

دوحہ (پاک ترک نیوز) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں مراکش اور کروشیا تیسری پوزیشن کیلئے آد مد مقابل ہوں گے ۔ تیسری پوزیشن کیلئے یہ میچ آج رات 8بجے کھیلا جائے گا ۔
دنیا کو حیران کرنے والے مراکشی ہیروز آج تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر برانز میڈل سینے پر سجائے وطن واپسی کے خواہاں ہیں۔
انجریز کی وجہ سے مراکش ٹیم کو کمبی نیشن بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے، کروشین ٹیم بھی زخم پر فتح کا مرہم رکھنے کی کوشش کرے گی۔
یاد رہے کہ قطر میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ کا فائنل کل دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More