سرینگر(پاک ترک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے 3 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 نہتے نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض بھارتی فورسز نے شوپیاں کا محاصرہ کرلیا اور گھر گھر تلاشی کے بہانے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارتی فوجیوں نے شوپیاں کا تاحال محاصرہ کررکھا ہے اور کسی کو بھی گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔
بھارتی فوجیوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کو بھی ہراساں کیا۔لوگوں کو بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاج سے روکنے کے لیے شوپیاں اور قریبی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔