ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے صدرولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کو اب بھی برادر ملک کے طور پر دیکھتے ہیں۔یوکرین جنگ کا ذمہ دار روس نہیں ہے۔
سینئر روسی فوجی اہلکاروں سے خطاب میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کاکہنا تھا کہ مغربی ممالک نے سابق سویت یونین کی ریاستوں کا ’برین واش‘ کرنے کا عمل یوکرین سے شروع کیا ہے۔یوکرین کا تنازع تیسرے ممالک کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ یوکرین جنگ کو دونوں ممالک کے لیے ’ المیہ ‘ قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین کو اب بھی بردار ملک کے طور پردیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے برسوں یوکرین کو قرضوں اورسستی توانائی فراہم کرنے کی پیشکش کی تاہم اس اقدام کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ رواں سال فروری میں روس نے یوکرین کیخلاف فوجی کارروائی شروع کی تھی جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اگلی پوسٹ