دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے،امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔امریکہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے امریکی حکومت پاکستان کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے امریکی حکومت پاکستان کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی سمیت مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اسلام آباد امریکا کا شراکت دار ہے، سکیورٹی کے معاملات پر ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More