پی ایس ایل8 کے میچز کوئٹہ میں کرانے کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے پی ایس ایل 8کے میچز کوئٹہ میں کرانے کا اعلان کردیا۔
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے میچز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کرانے کا اعلان کمیٹی سربراہ نجم سیٹھی نے مینجمنٹ کمیٹی کی پہلی میٹنگ کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔کمیٹی سربراہ نجم سیٹھی نے پریس بریفنگ کے دوران مزید کہا کہ ماضی میں بھی غیرملکی کوچز کی تعنیاتی کا تجربہ کامیاب رہا تھا، کرکٹ کو درست سمت پر گامزن کریں گے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ چھ ریجنل ایسوسی ایشنز کو ختم کردیا گیا ہے، بورڈ ملازمین کی تنخواہوں پر نظر ثانی کریں گے جب کہ باقی پورے سسٹم کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے کوئٹہ میں بھرہور سکیورٹی کی یقین دہانی کرادی گئی ہے، اسی لیے کوئٹہ میں میچز کرانے کا فیصلہ کیا۔نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کل کیا جاسکتا ہے جب کہ انہوں نے قومی ٹیم لیے لیے تجربہ کار غیرملکی کوچز بھی لانے کا عندیہ بھی دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے بتایا کہ ایجنڈے میں بہت کچھ تھا جو مکمل نہیں ہوسکا، اب ہفتے کو دوبارہ اجلاس ہوگا، فی الحال ہم نے سلیکشن کمیٹی سمیت تمام کمیٹیاں ختم کردی گئی ہیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ڈومیسٹک میں پاکستان کپ شیڈول کے مطابق ہوگا تاہم دوسرے تمام پروگرام روک دئیے گئے ہیں اور ڈومیسٹک کوچز کو بھی فارغ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسٹارز کرکٹرز ہمارا اثاثہ ہیں، ان کی خدمات سے فائدہ اٹھائیں گے تاہم قومی ٹیم کے لیے تجربہ کار غیرملکی کوچز کی تقرری کریں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More