کرم ایجنسی میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں 3جوان شہید ،2دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے ضلع کرم میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے۔فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین جوان جام شہادت نوش کر گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد بھی مارے گئے ۔
شہید ہونے والوں میں صوبیدار شجاع محمد، نائیک محمد رمضان اور سپاہی عبدالرحمان شامل ہیں۔
ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہے اور بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More